وارانسی، 17 جون (یو این آئی) سنٹرل ریجنل کونسل کی میٹنگ 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ہوگی، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی شرکت کریں گے ۔چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سنٹرل ریجنل کونسل کی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈویژنل کمشنر ایس راجلنگم نے وزیر اعلیٰ کو میٹنگ کے لیے کی گئی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ پیر کو جائزہ اجلاس کے دوران بھی چیف منسٹر کا زور سینٹرل ریجنل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر زور دیا تھا۔ سنٹرل ریجنل کونسل کی میٹنگ میں میزبان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی بھی موجود ہوں گے ۔ منگل کو معائنہ کے دوران وزیر اعلی کے ساتھ جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ، وزیر انل راج بھر، مملکتی وزیر رویندر جیسوال، مملکی وزیر دیا شنکر مشر دیالو، ضلع پنچایت صدر پونم موریہ، ایم ایل اے سوربھ شریواستو، ڈاکٹر اودھیش سنگھ ، سشیل سنگھ، قانون ساز کونسل کے رکن ہنس راج ورشوکرما، پولیس کمشنر موہت اگروال،ڈی ایم ستیندر کمار وغیرہ موجودرہے ۔