سنٹرل ریزرو پولیس کانسٹبل کی خودکشی

   

حیدرآباد۔22 ۔جولائی (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کانسٹبل نے خودکشی کرلی ۔ شنکر راتھوڑ نامی سی آر پی ایف کے اس کانسٹبل نے اپنی سرویس رائفل کے ذریعہ خود کو گولی مارلی۔ میاں پور پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شنکر راتھوڑ ندی گوڑہ تانڈہ علاقہ کا ساکن تھا، جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ گھریلو تنازعہ اس کی خودکشی کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔