لکھنؤ، 17 اپریل (یو این آئی) اترپردیش میں سنٹرل کمان ہیڈ کوارٹرس میں 25 اپریل کو ہونے والا خواتین ملٹری پولس کا عام داخلہ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں سنٹرل کمانڈ کی ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔ ریلیزکے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ داخلہ امتحان کے لئے اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔