سنٹرل وسٹا ایوینیو کا آج افتتاح

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر 2022کی شام کو سنٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک بنے شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد اگلے روز اسے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔سنٹرل وسٹا ایونیو میں ریاست کے لحاظ سے کھانے کے اسٹالز ہوں گے، 15.5 کلومیٹر لمبا ریڈ گرینائٹ واک وے ہرے بھرے ماحول سے گھرا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر2022 کی شام سنٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک کے پورے حصے کا افتتاح کریں گے۔اس کے بعد اگلے روز اسے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے حکام کے مطابق، یہاں پارکنگ کی جگہیں اور 24 گھنٹے سیکیورٹی کی سہولیات موجود ہیں۔ افتتاح کے دن لوگوں کو انڈیا گیٹ سے مان سنگھ روڈ تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن وہ دوسرے راستے استعمال کر سکیں گے۔