سنٹرل وسٹا پراجکٹ کوئی تاریخی عمارت نہیں توڑی جائیگی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی وزیر امکنہ اور شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ دہلی میں سنٹرل وسٹا پراجکٹ کیلئے کسی تاریخی اور علامتی عمارت کو منہدم نہیں کیا جائے گا۔ تاہم آس پاس کے 90 ایکٹر میں قائم غیر مستقل عمارتیں ہٹائی جائیں گی اور ان کیلئے متبادل انتظام کیا جائے گا۔ پوری نے وقفہ صفر میں کانگریس رکن اے یاگنک کے ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ سنٹرل وسٹا پراجکٹ کے تحت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کیلئے ٹنڈر طلب کیا گیا تھا اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ یہ عمارت آزادی کے 75 سال کی تکمیل تک تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کیلئے کسی بھی تاریخی عمارت کو نہیں توڑا جائے گا۔