سنٹرل وسٹا پراجکٹ کے کارکنان کو انعامات

   

نئی دہلی : یہاں ایک تقریب میں این آئی پی یو این اسکیم کے تحت حکومت ہندکے ذریعہ سنٹرل وسٹا پراجکٹ کے تصدیق شدہ کارکنان کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2 لاکھ روپے کے انشورنس کوریج اور 500 روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی راہول کپور جے ایس۔ایم ایچ یو اے ) مدھوکر پانڈے (یو ایس۔ایم ایچ یو اے )، آلوک گپتا (ڈائریکٹر جنرل ناریڈکو)، ڈاکٹر اننتا رگھوونشی (صدر ناریڈکو ایم اے ایچ آئی)،سی پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز، این ایس ڈی سی اور کنسٹرکشن ایس ایس سی کے نمائندے اورایل اینڈ ٹی کے سینئر نمائندے کی موجودگی میں اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے جوائنٹ سکڑیٹر ی مہمان خصوصی راہول کپورنے کہا کہ انہیں ایسے باوقار تعمیراتی پراجکٹ سے وابستہ ہونے اور این آئی پی یو این کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے ۔ جب کامن سنٹرل سیکرٹریٹ کی عمارت کی نقاب کشائی کی جائے گی اورکام مکمل ہوجائے گاتو لوگ اس قومی ترقیاتی کام میں آپ کے تعاون کے قصے سنائیںگے ۔