حیدرآباد : گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) سے وابستہ ایک پروفیسر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ پروفیسر رشی بھردواج جو میڈیکل سائینس شعبہ کا پروفیسر تھا اور B-62 یونیورسٹی کوارٹرس واقع شیر لنگم پلی کا ساکن تھا ۔ بھردواج نے یونیورسٹی کیمپس میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر گچی باؤلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ رشی بھردواج کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے ۔