گلبرگہ : شہر گلبرگہ کے نواحی علاقہ کڑگنچی ، الند روڈ پر واقع سنٹرل یونیورسٹی کے 18طلبا کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ اس یونیورسٹی میں ملک کی دیگر ریاستوں سے گلبرگہ آنے والے طلباء بھی کرونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔ کورونا سے متاثر تین طلبا کو جمس ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے ۔کورونا سے متاثرہ 18طلبا کے رابطہ میں ان والے دیگر طلبا کی طبی جانچ کروائی جارہی ہے ، واضح رہے سنٹرل یونیورسٹی گلبرگہ میں کرونا سے متاثر ہونے طلبا کے لئے علیحدہ آئیزولیشن سنٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
شاہ آباد ضلع گلبرگہ میں کورونا کے سبب 2بینک بند
15افراد متاثر
گلبرگہ : ضلع گلبرگہ کے شاہ آباد ٹائون میں بینک ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کے نتیجہ میں احتیاط کے طور پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور کناڑا بینک کو بند کردیا گیا ہے۔ شاہ آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان متاثرین میں کنارا بینک کے 6ملازمین اور اسٹیٹ بیانک آف انڈیا کے 2ملازمین بھی شامل ہیں ۔
٭٭٭