سنٹر فار سیلولر اینڈ ملیکولر بیالوجی میں تقررات

   

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے سی ایس آئی آر سنٹر فار سیلولر اینڈ ملیکولر بیالوجی ( سی سی ایم بی ) سائنس اینڈ ٹکنالوجی شعبہ میں 8 سائنسدانوں کے تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ سائینٹسٹ کی ایک سینئیر سائنٹسٹ کی 5 اور سینئیر پرنسپل سائنٹسٹ 2 کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ لائف لائنس سبجکٹ میں پی ایچ ڈی کامیاب اور متعلقہ شعبہ میں پوسٹ ڈکٹورل کا تجربہ لازمی ہے ۔ آن لائین کے ذریعہ درخواست 11 اکٹوبر تک دی جاسکتی ہے ۔ جبکہ درخواست کی ہارڈ کاپی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر مقرر ہے ۔ سیکشن آفیسر ( رکروٹمنٹ ) سی این اے آئی آر سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکولر بیالوجی اپل چوراستہ جی گوڑہ 500007 تلنگانہ پر روانہ کریں ۔ ویب سائیٹ
https://www.ccmb.res.in
پر ملاحظہ کریں۔ A