حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف اڈوانسڈ کمپوٹنگ ( سی ڈاک ) معاہدہ کی سفارش کے مطابق 38 پراجکٹ عملہ کے تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ پراجکٹ منیجر 1، پراجکٹ انجینئیر کی 36 اور پراجکٹ اسوسی ایٹ کی ایک جائیداد پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ متعلقہ شعبہ میں بی ای ، بی ٹیک کامیاب درخواست دے سکتے ہیں ۔ ایم سی اے امیدوار بھی اہل ہوں گے ۔ متعلقہ شعبہ میں تجربہ کے ساتھ ٹکنیکل مہارت لازمی ہے ۔ ملازمت کیلئے درخواست گذار کی عمر 35 اور 37 سال سے زیادہ نہ ہو ۔ آن لائین کے ذریعہ درخواست کرنی ہوگی ۔ جس کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔
cdac.in
ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ A