بنگلورو۔ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں اپنے 163 رنز کو ونڈے میں اپنی طویل کامیابی کا سہرا آئی پی ایل کے تجربہ کو دیا ہے۔ وارنر کا خیال ہے کہ وہ اپنی اننگز میں تیزی لانے میں اور بھی ماہر ہوگئے ہیں اور اپنے کھیل کے اس حصے کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے آئی پی ایل میں اپنے وقت کا سہرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں، میں نے خاص طور پرآئی پی ایل میں اپنے گیئرز کو تبدیل کرنے کے لئے تھوڑا سا سیکھا ہے۔ جب میں سن رائزرز کے لیے کھیل رہا تھا تو میں نے بہت کچھ سیکھا کہ آپ اپنی سوچ سے کہیں زیادہ وقت گزارسکتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ خاص طور پر ان وکٹوں پر کھیلنا، آپ جانتے ہیں، اگر آپ اپنے آپ کو وقت دیتے ہیں، تو آپ واقعی بڑا اسکور کر سکتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 2009 میں دہلی فرنچائز کے ساتھ اپنے آئی پی ایل کے سفرکا آغازکیا اور 14 سال کے بعد اپنی فہرست میں رنزکی بھرمار، اور سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ آئی پی ایل کا خطاب بھی جیتا ہے۔ وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں 5881 رنز کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، ان کے نام چار سنچریاں اور61 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ فارمیٹس کے سب سے تباہ کن اوپنرز میں سے ایک ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے پاکستان کے خلاف خود کو ملنے والے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی ۔