۔ 305 کے ٹارگٹ پر جنوبی آفریقہ 94/4 ، کپتان ایلگر 52* ۔ آج آخری روز
سنچورین : جنوبی آفریقہ پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کے خلاف کامیابی کیلئے 305 کے ٹارگٹ پر 94/4 تک گھٹ چکا ہے جمعرات کو میچ کا آخری روز ہے اور میزبان کپتان ڈین ایلگر جدوجہد سے بھرپور 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ انڈیا کی دوسری اننگز 174پر ختم ہوئی ۔
ہندوستان 174 پر آل آوٹ،افریقہ کوکامیابی کیلئے 305 رنز
سنچورین۔پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے لئے نشانے کے تعاقب میں افریقی ٹیم چائے کے وقفہ تک 22/1 رنز اسکور کرلئے ہیں ،قبل ازاں میزبان بولروں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 174 رنز پر آل آوٹ کردیا لیکن میزبان ٹیم کامیابی کیلئے 305 رنز کا نشانہ ملا ہے جوکہ پہلی اننگز میں اس کے بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد اس کیلئے یہ نشانہ کافی بڑا لگ رہا ہے۔ ہندوستان کیلئے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر ریشپھ پنت سے سب سے زیادہ 34 رنز اسکور کئے ۔پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے کے ایل راہول نے ایک بہتر شروعات کے بعد صرف 23 رنز بنائے ہیں۔ہندوستان کپتان ویراٹ کوہلی کے ناقص فام کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 18 رنز اسکور کرپائے ہیں۔ربادا اور جین سن نے فی کس 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔