حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کا تعطیلات کے ساتھ ہی ریاست بھر کے لوگوں نے اپنے آبائی شہروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے تمام بس اسٹینڈز مسافروں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد کے اپل، ایل بی نگر اور جے بی ایس میں زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی لوگ اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہورہے ہیں۔ حکومت نے مسافروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی مناسب اقدامات کرلئے ہیں۔ شہر بھر میں دیگر علاقوں کو جانے والے راستوں پر بھی ٹریفک اہلکاروں نے ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کردی تھی۔ بسوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر عوام کے ہجوم سے بھرے پڑے ہیں۔ (ش)
