آر ٹی سی سے 4981 خصوصی بسس مختص ،
1700 بسوں کی ہی آمد و رفت
حیدرآباد :۔ حیدرآباد میں مقیم افراد سنکرانتی تہوار کے لیے اپنے ابائی مقامات کو روانہ ہونے کے لیے ذاتی گاڑیوں کو ہی زیادہ ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے آر ٹی سی بسوں کے علاوہ پرائیوٹ ٹراویلس کے زیادہ تر بسیں خالی نظر آرہے ہیں ۔ کورونا کے خوف سے مسافرین آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں ۔ جس سے نصف بسیں ڈپوز تک محدود ہیں ۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر اس مرتبہ 8 تا 12 جنوری تک دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے اضلاع کے لیے 4981 خصوصی بسیں چلانے کا نشانہ مقرر کیا تھا ۔ تاہم منگل کی شام تک صرف 1500 بسیں چلائی گئی ۔ آدھی رات تک مزید 200 بسیں ڈپوز سے نکلیں ۔ گذشتہ چار سال سے ہر سنکرانت کو آر ٹی سی کی جانب سے 5 ہزار تک خصوصی بسیں چلائی گئی ۔ جاریہ سال حالت پوری طرح تبدیل ہوگئے ۔ تہوار کے لیے صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ۔ اس سے مزید 300 تا 400 خصوصی بسیں چلنے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد ۔ ورنگل کے قومی شاہراہوں پر منگل کو علی الصبح سے ہی بڑے پیمانے پر گاڑیاں نظر آئیں ۔ اس کے علاوہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر نرساپور ۔ سکندرآباد اور کاکناڈا ٹاون تا سکندرآباد کے درمیان 17 جنوری کو خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔۔