سنکرانتی : سڑکوں اور عبادت گاہوں سے پتنگ بازی پر امتناع

   

حیدرآباد 10 جنوری ( این ایس ایس ) لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور حادثات کی روک تھام کیلئے کمشنر پولیس انجنی کمار نے 14 اور 15 جنوری کو سنکرانتی کے دوران سڑکوں اور عبادتگاہوں سے پتنگ بازی کرنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ کمشنر پولیس نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مشورہ دیں کہ وہ ایسی چھتوں سے پتنگ نہ اڑائیں جہاں اطراف میں دیوار نہ ہوتاکہ کسی طرح کا کوئی حادثہ پیش نہ آنے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو امکانی حادثات اور شاک لگنے کے اندیشوں سے واقف کروایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی کے موقع پر آگ جلانے کیلئے زبردستی لکڑی بھی حاصل نہیں کی جانی چاہئے ۔ صرف مالکین کی مرضی سے لکڑی حاصل کی جاسکتی ہے ۔