حیدرآباد ۔ 14 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹر اعلیٰ ترتیب کے چندر شیکھر راو اور این چندرا بابو نائیڈو نے عوام کوسنکرانتی کی مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ ’’ سنکرانتی کے پرمسرت موقع پر میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ فصل کی کٹائی کے اس تہوار کو ہمارے کلچر میں نمایاں اہمیت حاصل ہے ۔ گورنر اور دونوں چیف منسٹروں نے کہا کہ سنکرانتی تقاریب ہماری قدیم تہذیب اور عظیم روایات کی بہترین نمائندگی کرتی ہیں جن سے عوام کے تمام طبقات ایک دوسرے کے ساتھ متحد ومنسلک ہوتے ہیں ۔