سنکرانتی کو آبائی مقامات کو روانہ ہونے والے افراد کو چوکس رہنے کا مشورہ

   

سرقہ کی وارداتوں کے پیش نظر پولیس کی شعور بیداری مہم
حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) سنکرانتی تعطیلات میں سفر کرنے والے مسافرین کو ضروری احتیاطی اقدامات کرنا ہوگا کیونکہ مسافرین کو سارقین نشانہ بنانے کا امکان ہے ۔ اور شہر میں مسلسل کسی نہ کسی علاقہ میں سرقہ ، ڈکیتی اور چین اسناچنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ اسی لئے پولیس نے قبل از وقت احتیاطی تدابیر و اقدامات پر توجہ دے رہی ہے اور اس مناسبت سے رچہ کنڈہ پولیس نے ایک منفرد تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے ۔ سائبرآباد رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی حدود میں رہنے والے لوگوں سے پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی ہے ۔ کیونکہ تعطیلات کی مناسبت سے مکانات کو مقفل پاکر سارقین سرقہ کرنے کا امکان ہے ۔ رچہ کنڈہ سی پی ایم ایم بھگوت نے بتایا کہ کمشنریٹ کی حدود میں آٹوز شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور ساتھ ہی عوام میں احتیاطی اقدامات و تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم اور بیانرس بھی آویزاں کئے جارہے ہیں اور تعطیلات کے آغاز کے بعد بستیوں و کالونیز میں بلوکورٹس کانسٹیبلس کے ذریعہ پٹرولنگ میں بھی اضافہ کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے تعطیلات میں اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہونے والے افراد سے خواہش کی کہ ڈائل 100 یا واٹس اپ نمبر 9490617111 پر اطلاع دیں ۔