سنکرانتی کیلئے آر ٹی سی کی 4,484 اسپیشل بسوں کا انتظام

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) نے سنکرانتی تہوار کیلئے 4,484 اسپیشل بسیس چلانے کے انتظامات کئے ہیں ۔ یہ بسیس 6 تا 15 جنوری حیدرآباد سے تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں آندھرا پردیش ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے مختلف مقامات کے لیے چلائی جائیں گی ۔ ان اسپیشل بسوں میں بھی خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی لیکن یہ سہولت صرف ریاست کی سرحد تک رہے گی ۔۔