حیدرآباد ۔10۔جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافرین کی اضافی تعداد سے نمٹنے کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے وشاکھاپٹنم تا سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں 4 اضافی کوچیس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم تعطیل کیلئے جانے والے مسافرین کی سہولت کیلئے موجودہ 16 کوچیس میں 4 کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اضافی کوچیس 11 جنوری سے شامل کئے جائیں گے جس کے نتیجہ میں مسافرین کی گنجائش 1128 سے بڑھ کر 1414 ہوجائے گی۔ اضافی کوچیس کے نتیجہ میں چیر کار بوگی میں نشستوں کی گنجائش 1024 سے بڑھ کر 1336 ہوجائے گی۔ اگزیکیٹیو کلاس کی بوگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس میں 104 مسافرین کی گنجائش رہے گی۔1