حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : سنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر ٹی ایس آر ٹی سی نے 5,252 خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے ریجنل منیجر برائے یدادری نے کہا کہ خصوصی بسوں میں عام کرایوں سے 50 فیصد زائد کرایہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا کے بعض علاقوں کے لیے بھی خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جوبلی بس اسٹیشن اور اپل بس ڈپو سے شمالی تلنگانہ کے لیے اور کاچی گوڑہ سے کڑپہ اور رائلسیما کے دیگر علاقوں کے لیے بسیں روانہ ہوں گی ۔۔