حیدرآباد : آندھراپردیش آر ٹی سی آئندہ ماہ سنکرانتی سیزن میں 3 ہزار 607 خصوصی بسیں چلائے گی۔ ان میں سے ایک ہزار 251 بسیں حیدرآباد اور تلنگانہ کے دوسرے اضلاع سے آندھراپردیش کے مختلف مقامات کے لئے 8 جنوری سے 13 جنوری چلائی جائیں گی۔