حیدرآباد/27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر 4900 زائد بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کی تیاریاں 15 دن پہلے سے ہوچکی ہیں اور عوام اپنے متعلقہ مقامات کو روانگی کیلئے ٹکٹ ریزرویشن کروا رہے ہیں۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہونچانے کے خاطر ٹی ایس آر ٹی سی نے زائد بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گذشتہ سال اس تہوار کے موقع پر زائد بسیں چلانے سے آر ٹی کو 5 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی ۔