سنکرانتی کے پیش نظر خصوصی بسیں

   

حیدرآباد،3جنوری(یواین آئی) سنکرانتی تہوار کے پیش نظر تلنگانہ بھر میں اور پڑوسی ریاستوں کیلئے 3600خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ہر سال سنکرانتی منانے کے لئے حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش کے عوام کی بڑی تعداد اپنی آبائی ریاست جاتی ہے جس کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینوں کاانتظام کیا جاتا ہے ، ساتھ ہی تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے بھی اے پی کے لئے خصوصی بسیں چلائی جاتی ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی تلنگانہ آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں اے پی کے لئے چلائی جائیں گی ۔تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریجنل منیجر برائے رنگاریڈی ضلع مسٹر ای یادگری کے مطابق یہ خصوصی بسیں 11تا13جنوری کے دوران ایم جی بی ایس، جے بی ایس، سی بی ایس ، اپل کراس روڈس اور ایل بی نگر سے چلائی جائیں گی۔