سنکرانتی ۔۔ جھاڑوں پر اُپلیاں

   

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) سنکرانتی کے آغاز کے ساتھ ہی روایتی انداز میںدرختوں پر اُپلیوں کو پھولوں کے ساتھ سجانے کی رسم شروع ہوجاتی ہے۔ اُپلیوں کو درختوں پر اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک کہ وہ سوکھ نہ جائیں اور بھوگی تک یہ سوکھ جاتے ہیں جنہیں آگ میں جلایا جاتا ہے۔ اندرا پارک کے قریب درختوں پر پھولوں سے سجی سجائی اُپلیاں عوام کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ اگرچہ اُپلیوں کی یہ روایت کم ہوچکی ہے لیکن آبادیوں کے درمیان جہاں کہیں بڑے درخت موجود ہیں وہاں اُپلیاں سجائی جارہی ہیں۔ سابق میں اُپلیوں کو ایندھن کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ر