سنگارینی اوپن کاسٹ مائننگ V پر عوامی رائے مطلوب

   

کووڈ قواعد پر عمل کرتے ہوئے عوام سے رائے لی جائے : ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا

پداپلی۔کووڈ قواعد پر عمل کرتے ہوئے عوام کی رائے معلو م کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ سنگارینی اوپن کاسٹ مائننگ -5 پر عوامی رائے پر ضلع کلکٹرنے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹر کیمپ آفس میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ کووڈ کے تناظر میں سنگارینی اوپن کاسٹ مائننگ -5پر اندرون 2 یوم یا زائد ایام میں عوام سے رائے حاصل کرنے کی عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ ماہ اپریل کی 28 اور 29 تواریخ میں عوامی رائے وصول کریں۔کثیر تعداد میں عوام کی آمد کے پیش نظر 30/اپریل کو عوامی رائے کا انقاد عمل میں لایا جائے۔ 28/ اپریل کو سْندیلّا،مستیالا مواضعات سے متعلقہ اعتراضات ، 29/اپریل کو جنگاوں موضع ، گوداوری کھنی شہر کے وٹھل نگر کے شہریوں سے اعتراضات موصول کی جائیں۔ عوام تحریری شکل میں یا براہ راست عوامی رائے سنٹر پر آکر اپنے اعتراضات سے واقف کروائیں۔ کووڈ کے پھیلاؤ کے مد نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، عوامی رائے سنٹر پر یومیہ صرف 100 افراد کو اجازت دینے ، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے تحت اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ موسم گرما کے پیش نظر ٹھنڈے پینے کا پانی اور کرسیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ طب و صحت کے عملہ کی جانب سے تھرمل اسکاننگ کے بعد ہی عوام کو اندر داخل ہونے کی ہدایت دی۔ عوامی رائے سنٹر پر ہائیپو کلورائیڈ سے صفائی اقدامات روبہ عمل لانے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا، ضلع انچارج ڈی آر او کے۔ نرسمہا مورتی، ڈی سی پی رویندر، راماگنڈم آرجی 1 جی ایم نارائنا، راماگنڈم تحصیلدار رمیش، راماگری تحصیلدار پوشپا لتا، اور متعلقہ عہدیداروں وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔