سنگارینی ورکرس کی اتفاقی موت پر 15 لاکھ ایکس گریشیا ‘ مرکزی وزیر کا اعلان

   

حیدرآباد ۔11نومبر ( سیاست نیوز) سنگارینی کالریز کمپنی میں خدمات انجام دینے والے ورکرس کی اتفاقی حادثہ میں موت واقع ہونے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ادا کئے جانے والے ایکس گریشیا رقم کو 300فیصد تک اضافہ کرنے کا منرکزی وزیر کوئلہ مسٹر پرہلاد جوشی نے اعلان کیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ سنگارینی کالریز کمپنی میں فی الوقت اتفاقی حادثہ میں موت واقع ہونے کی صورت میں مہلوک ورکر کے افراد خاندان کو صرف 5لاکھ روپئے بطور ایکس گریشیا ادا کئے جاریہ ہیں لیکن مرکزی وزیر کوئلہ مسٹر پرہلاد جوشی کی جانب سے اعلان کردہ اضافہ شدہ ایکس گریشیا رقم کی روشنی میں اب مہلوک ورکرس کے افراد خاندان کو 15لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ اس اضافہ شدہ ایکس گریشیا رقم کی ادائیگی کا اعلان کول انڈیا کے علاوہ 8ریاستوں میں پائے جانے والے کوئلہ پیداواری اداروں ( کمپنیوں ) میں کام کرنے والے ورکرز پر بھی ہوگا ۔ اسی دوران سنگارینی کالریز کمپنی میں خدمات انجام دینے والے ورکرس اور ورکرس یونینوں کے قائدین نے ایکس گریشیا رقومات میں اضافہ کرنے کے اعلان پر مرکزی وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی سے اظہار تشکر کیا ۔