حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس حکومت سنگارینی کالریز کے اثاثہ جات کے تحفظ کے اقدامات کر رہی ہے جبکہ بی آر ایس دور حکومت میں کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے سنگارینی کالریز ٹنڈرس میں بدعنوانیوںکی تردید کی اور کہا کہ وہ جلد ہی اپوزیشن کے الزامات کا دستاویزات کے ساتھ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں سنگارینی کالریز کو نقصان پہنچانے والے بی آر ایس قائدین حکومت کے خلاف گمراہ کن مہم چلا رہے ہیں۔ حکومت نے ٹنڈرس کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔1