سنگارینی کالریز میں سبکدوشی کی عمر 61 سال کردی گئی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد26 جولائی (سیاست نیوز) سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ نے آج اعلان کیا کہ ملازمین کی سبکدوشی کی عمر کو 60 سال سے بڑھا کر 61 سال کردیا گیا ہے ۔ سنگارینی کالریز کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا آج پیر کو اجلاس منعقد ہوا جس میں سبکدوشی کی عمر میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ بورڈ نے ملازمتوں میں معاشی پسماندہ طبقات کیلئے 10 فیصد تحفظات کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے پر 31 مارچ سے عمل ہوگا اور جو لوگ 31 مارچ سے جون 30 تک سبکدوش ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ ملازمت دی جائے گی ۔ اس سے 43,899 ملازمین کو فائدہ ہوگا۔