سنگارینی کالریز کے صدرنشین کی میعاد میں توسیع

   

حیدرآباد : سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے صدرنشین و ایم ڈی سریدھر کی میعاد میں توسیع تلنگانہ اور مرکز کے درمیان تنازعہ کا سبب بن چکی ہے۔ مرکز کی منظوری کے بغیر ہی تلنگانہ حکومت نے سریدھر کی میعاد میں توسیع کی ہے۔ مسلسل ساتویں مرتبہ اُنھیں کمپنی کا صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔ مرکز کی جانب سے تلنگانہ ہائیکورٹ میں حلفنامہ داخل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز کی اجازت کے بغیر توسیع کرنا معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔ سنگارینی کالریز دراصل تلنگانہ حکومت اور مرکزی حکومت کی مشترکہ کمپنی ہے جس میں دونوں کی حصہ داری مساوی ہے۔ سنگارینی کالریز، حکومت ہند اور تلنگانہ حکومت میں معاہدہ کے تحت ہی مشترکہ منظوری سے تقرر کیا جاسکتا ہے۔