سنگارینی کالریز کے ورکرس کو بونس

   

حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سنگارینی کالریز کمپنی انتظامیہ نے آج دیر گئے سنگارینی کالریز کمپنی ورکرس کو دیپاولی تہوار کے موقع پر ہر ایک ورکر کو 64,700 روپئے بونس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ سنگارینی کالریز ورکرس کو بونس کی رقم 30اکٹوبر تک فراہم کردی جائے گی۔ سنگارینی کالریز کمپنی ذرائع نے ییہ بات بتائی اور کہا کہ سنگارینی کالریز کمپنی انتظامیہ کی جانب سے اس مرتبہ ورکرس کو دیپاولی کے موقع پر بونس فراہم کرنے کی کوئی توقع نہیں تھی تاہم انتظامیہ نے دیپاولی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اچانک اعلان کردیا۔