سنگارینی کالونی میں شرمیلاکا دھرنا، متاثرہ خاندان کو انصاف کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔15 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج سعید آباد کی سنگارینی کالونی پہنچ کر مقتول کمسن لڑکی کے قاتل کو سزا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا ۔ شرمیلا نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی تک دھرنا جاری رکھیں گی۔ شرمیلا نے مقتول کے والدین سے ملاقات کی اور انصاف کیلئے جدوجہد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی نمائندے نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ تک نہیں دیا۔ حکومت نے جو اعلانات کئے تھے ، ان پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ شرمیلا نے اس واقعہ پر چیف منسٹر کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ چیف منسٹر کی جانب سے واقعہ پر ردعمل تک دھرنا جاری رکھیں گی۔ انہوں نے قاتل کی عدم گرفتاری کو پولیس کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ عوام کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ R