کتہ گوڈم : 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتہ گوڈم کے شیشہ گری بھون میں سنگارینی یونین اے آئی ٹی یو سی کے صدر کے راج کمار نے ایک صحافتی اجلاس منعقد کیا جس میں انھوں نے کہا کہ سنگارینی تنظیم میں حکومت تلنگانہ مداخلت کر کے سنگرینی منافع کو حکومت کے اسکیموں میں استعمال کر رہی ہے،حقداروں کا حق چھین کر حکومت اپنا فائدہ حاصل کر رہی ہے، آنے والی نئی نسل کو ملازمت فراہم کرنے کے بجائے پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کر رہی ہے، ایک دور وہ تھا جس میں سنگرینی ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار تھی، لیکن آج کار کنوں کی تعداد صرف 38 ہزار ہے،حکومت بلا وجہ مداخلت نہ کریں، اس موقع پر آنے والے انتخابات کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا کہ، سنگرینی کو پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد نہ کیا جائے، سنگارینی میں نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں، ریٹائر شدہ ملازمین کو 200 گز زمین دی جائے، اس اجلاس میں ملی کارجن، رمنہ، ینکنہ،داریہ،ودیگر افراد شریک تھے۔