سنگارینی کے تحفظ کی نوجوانوں پر ذمہ داری

   

ٹی بی جے کے ایس کو کامیاب کرنے مزدوروں سے ایم ایل سی کویتا کی خواہش

نظام آباد :6؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن قانون ساز کونسل اور سنگارینی کالیریز کے اعزازی صدر نے کے کویتا سے آج حیدرآباد میں ان کی قیام گاہ پر سنگارینی کالیرز کے صدر وینکٹ رائو ، سکریٹری راجی ریڈی ، ورکنگ صدر ملایا نے آج کے کویتا کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر کے کویتا نے بتایا کہ سنگارینی ادارہ میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور 50% فیصد سے زائد نوجوانوں کو نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 66 فیصد نوجوانوں کو قیادت کی ذمہ داریاں فراہم کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 1998 ء میں ملازمتوں کی بھرتی رک گئی تھی اور 2018 ء میں کے سی آر آنے کے بعد ہزاروں افراد کو نمائندگی فراہم کی گئی ۔ کول انڈیا ادارہ سے ہٹ کر سنگارینی میں خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا اعزاز کے سی آر کو حاصل ہوا ہے اور سنگارینی تحفظ کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے سنگارینی کے تحفظ اور فائدہ کیلئے کے سی آر کی کارکردگی اہمیت کی حامل رہی ہے ۔ بی آرایس سے وابستہ ٹی بی جی کے ایس کے انتخابات میں ٹی بی جے کے ایس کی کامیابی کیلئے مزدوروں سے خواہش کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کی خواہش کی اور کہا کہ بی آرایس کی حکومت میں کے سی آر 20 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی تھی اور 1999 ء سے 2000 ء تک مزدورں کو 10% فیصد منافع دیا گیا تھا اور تلنگانہ کے قیام کے بعد 18 فیصد کیا گیا اور کے سی آر نے32 فیصد کیا ہے ۔ کے کویتا نے بتایا کہ ملازمین کو وظیفہ پر سبکدوش ہونے کی عمر میں اضافہ کرتے ہوئے 60 سال سے 61 سال کیا گیا اور ہڑتال کے وقت کی تنخواہیں بھی ادا کی گئی ۔ کے کویتا نے بتایا کہ ملازمین کو کارپوریٹ سطح پر مفت سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ و دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی ۔