سنگاریڈی : آبی ذخائر کی سطح میں اضافہ، ضلع ایس پی کا دورہ، چوکسی پر زور

   

سنگا ریڈی 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی ضلع میں مسلسل بارش کے پیش نظر تالاب اور ڈیم میں پانی کا اضافہ ہوا ہے ، سنگور پروجیکٹ کے پانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے قریبی علاقوں میں عوام کو محفوظ رہنے کہا گیا اس موقع پر ضلع ایس پی نے منجیرا ڈیم کا دورہ کیا، ڈیم کی گنجائش، پانی کی سطح کا معائنہ کیا اور ڈیم کے قریب علاقوں میں پانی چھوڑنے پر درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ایس پی نے سنگاریڈی محبوب ساگر کے کونڈا پور منڈل میں ترپول کے تالاب کے قریب بہنے والے پانی کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی بہہ رہا ہو تو عوام کو سڑک عبور نہیں کرنا چاہئے آبی ذخائر کے قریب اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد ہوشیار رہیں، اگر ممکن ہو تو محفوظ مقامات پر پہنچیں، اور ایمرجنسی کی صورت میں 100 ڈائل کریں یا ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول روم نمبر 8712656739 پر رابطہ کریں اس دورہ کے دوران ایس پی کے ہمراہ سنگاریڈی ڈی ایس پی ستیہ گوڑ، ٹاؤن انسپکٹر رمیش، رورل ایس آئی رویندر، کونڈا پور سی آئی سمن کمار، ایس آئی سومیشوری، کونڈا پور ایم آر او، آبپاشی کے عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔