سنگاریڈی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمداطہرمحی الدین شاہد ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کے بموجب ہر سال کی طرح امسال بھی اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی سنگاریڈی کی جانب سے سال 2024، مطابق 1445 ہجری کے عازمین حجاج کرام کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب کی جانے والے تمام رہنمائی و مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست کی خانہ پوری اور online درخواست داخل کرنے کا اہتمام، بینک میں رقم داخل کرنے میں رہنمائی، پاسپورٹ بنانے میں رہنمامی، عازمین حجاج کرام کیلئے تر بیت کلاس کا اہتمام ،سفر حج میں زادراہ کی منصوبہ بندی میں سوسائٹی کی جانب سے مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔عازمین حجاج کرام2024ء کو چاہیے کہ اپنے ساتھ پاسپورٹ کی معیاد کم از کم جنوری 2025ء تک ہونی چاہیے دو پاسپورٹ سائیز فوٹو (3.5*3.5) وائٹ پرد یکی ساتھ مندرجہ ذیل اصل اسنادات – شناختی کارڈ آدھار کارڈ، 2۔رہائشی صداقت نامہ،بلڈ گروپ کا صداقت نامہ،4۔کوڈ سرٹیفکیٹ،5۔چیک، پاسبک کے ساتھ اوقات شام 8:30 تا 10:30 بجے تک اسلامک سنٹر جلال باغ سنگاریڈی پر ربط پیدا کریں۔آنلائن فرام داخل کرنے کی تاریخ 8 ڈسمبر سے 20 ڈسمبر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر (+919849093687) پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔