ضلع میں ٹیچرس 92.57 فیصد، گریجویٹس کے73.19 فیصد رائے دہی،بیالٹ باکس کریم نگر روانہ
سنگا ریڈی 28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی ضلع میں ایم ایل سی ٹیچرز 92.57 فیصد پولنگ اور گریجویٹ ایم ایل سی کا 73.19 فیصد پولنگ جملہ فیصد رہا گریجویٹ اور اساتذہ کے ایم ایل سی انتخابات کاپرامن طریقہ پر اختتام عمل میں آیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کلکٹر وی کرانتی نے بتایا کہ میدک، عادل آباد، کریم نگر، نظام آباد ایم ایل سی گریجویٹ اور اساتذہ کے انتخابات پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے کلکٹر کرانتی نے ضلع سنگاریڈی کے تارا ڈگری کالج میں قائم اساتذہ اور گریجویٹس کے پولنگ مراکز اور اندول گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم اساتذہ اور گریجویٹس کے پولنگ مراکز کا معائنہ کیا انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گریجویٹس اور اساتذہ ایم ایل سی کے انتخابات کیلئے 68 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے انتخابی قواعد کے مطابق یہ عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ ضلع میں گریجویٹ کے 25652 رائے دہندگان میں سے 18774 ووٹروں نے گریجویٹوں کے ایم ایل سی انتخاب کیلئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ضلع کے 2690 ووٹروں میں سے 2490 ووٹروں نے ٹیچرس ایم ایل سی استعمال کیا پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی صبح 10 بجے تک ٹیچرز ایم ایل سی کیلئے 12.94 فیصد، گریجویٹس ایم ایل سی کیلئے 8.05 فیصد، ٹیچرز ایم ایل سی کیلئے دوپہر 12 بجے 39.93 فیصد، گریجویٹس ایم ایل سی کیلئے 24.60 فیصد، ٹیچرز ایم ایل سی کے لیے 68 فیصد، دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوئی۔ کلکٹر نے کہا کہ گریجویٹس کے ایم ایل سی کیلئے 45.88 فیصد،شام چار بجے تک ٹیچرز کے ایم ایل سی کیلئے 85.69 فیصد، گریجویٹ کے ایم ایل سی کیلئے 66.47 فیصد،پولنگ کے اختتام تک ٹیچرز کے ایم ایل سی کیلئے 92.57 فیصد اور گریجویٹس کے ایم ایل سی کیلئے 73.19 فیصد، کلکٹر نے پولنگ کے اختتام پر کہا کہ پولنگ ختم ہونے سے قبل پولنگ بوتھ میں آخری ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا گیا ۔ ایڈیشنل کلکٹر مادھوری نے پٹن چیرو منڈل میں پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا ۔ظہیرآباد کے آر ڈی او رام ریڈی، نارائن کھیڑ آر ڈی او اشوک ریڈی، اندول آر ڈی او پانڈو، سنگاریڈی آر ڈی او رویندر ریڈی نے متعلقہ ڈیویژن کے تحت کئی پولنگ مراکز کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد بیالٹ باکس کو مقررہ روٹ میپ کے ذریعہ بھاری پولس کی موجودگی کے درمیان کریم نگر میں قائم مرکز میں منتقل کیا گیا۔
میدک :آج سے پولیس ایکٹ کا نفاذ
میدک، 28 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع میں امن و امان کی برقراری کے پیش نظر یکم مارچ سے 31 مارچ تک 30، 30(اے) پولیس ایکٹ 1861 کا نفاذ عمل میں رہے گا۔ ضلع ایس پی مسٹر ڈی اْدے کمار ریڈی نے بتایا کہ اس قانون کے تحت پولیس کی اجازت کے بغیر ضلع میں عوامی احتجاج، سڑک کی ناکہ بندی، مظاہرے، ریلیاں، عوامی جلسے اور اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔