حکومت کے بل کو فوری منظور کرنے گورنر سے اپیل
سنگاریڈی۔/5 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی بس ڈپو میں آر ٹی سی یونین کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے گورنر سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے بل کوفوری طور پر منظور کیا جائے۔ آر ٹی سی یونین کی جانب سے صبح 6 بجے سے8 بجے تک احتجاج کیا گیا ۔آر ٹی سی کوحکومت میں ضم کرتے ہوئے ملازمین کو سرکاری ملازمین کی طرح موقف دینے سے متعلق ریاستی کابینہ کے فیصلہ کے بعد حکومت مسودہ بل تیار کر کے راج بھون روانہ کیا ۔گورنر کی جانب سے بل کی منظوری میں تاخیر پر آرٹی سی ملازمین بل کی منظوری کا مطالبہ گورنر سے کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔