سنگاریڈی ۔بلدیہ سنگاریڈی کے 4 معاون ارکین کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی ۔بلدی عہدیداروں کے مطابق 4 معاون اراکین کے لئے جملہ 18 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوئے ہے ۔ 4 معاون اراکین کے منجملہ دو اراکین کا انتخاب اقلیتی طبقات سے ہو گا جبکہ 2 کا جنرل طبقات سے ہو گا ۔ اقلیتوں کیلئے مختص 2 میں ایک خاتون کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ اقلیتوں کیلئے مختص 2 اراکین کیلئے مسلم ‘ سکھ ‘ عیسائی ‘ پارسی اور بد ھ مذاہب کے لوگو اہل ہے ۔ بلدیہ سنگاریڈی کے 4 معاون اراکین کیلئے داخل ہو نے والے 18 پر چہ نامز دگیاں داخل کرنے والوں میں حلیمہ بیگم ‘ گیا نیشور لو ‘ اودے کرن ‘ شیو شنکر ‘ وجیہ ‘ جارج ‘ شبا نہ سلطانہ ‘محمد آصف علی ‘ محمد فاضل عرفان ‘ ثمینہ سلطانہ ‘ سری دیوی ‘ طیبہ نا ہید ‘ گوردھن نائک ‘ مرلیدھر ‘ ثمینہ خا نم اور محمد مختار احمد شامل ہے ۔ٹی آر ایس پارٹی نے تا دم تحریر اپنے امیدواروں کا واضع اعلان نہیں کیا ۔ 4 سیٹوں کیلئے غیر متوقع طور پر 18 ا میدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے انتخابات نے دلچسپ موڑ لے لیا ہے ۔ تاہم تمام امیدوار میدان میں رہتے ہیں یا پھر ہائی کمان انہیں راضی کرا لیتی ہے اس کا آئندہ دو تا تین دن میں پتہ چل جائیگا۔
