سنگاریڈی: دیہی علاقوں میں سولار پلانٹ کے قیام کو ترجیح

   

خواتین کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش، تربیتی پروگرام ضروری، ورکشاپ کا انعقاد، کلکٹر کا خطاب
سنگاریڈی۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وی کرانتی ضلع کلکٹر سنگا ریڈی نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے زیر اہتمام سولار پلانٹس قائم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے سنگا ریڈی کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں خواتین کے گروپس کے ارکان کی طرف سے متعلق ڈپارٹمنٹ (DRDA، DM TREDCO، SE (ELECTRICITY، DFO،TRIBAL WELFARE۔ عہدیداروں کے ہمراہ سولار پاور پلانٹ قیام کے لیے ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر ضلع کلکٹر وی کرانتی ، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے شرکت کرتے ہوئے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے انہوں نے کہا کہ حکومت سنگاریڈی ضلع میں 50 دیہاتوں میں 150 ایکڑ اراضی پر پہلے مرحلے کے طور پر سولار پاور پلانٹ کا آغاز کیا جائے اور 150 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زمینوں کی تفصیلات ایم آر او کے ذریعہ پیش کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری زمینوں کی حفاظت کے لیے سولار پلانٹس لگائے جائیں تو بہتر ہوگا تاکہ اراضی محفوظ ہو جائے گی حکومت مہیلا شکتی پروگرام کے تحت سولار پاور پلانٹ کے قیام کے لئے خواتین کے خود مختفی گروپوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی کلکٹر نے کہا کہ خواتین گروپس کو بینکس کی جانب سے قرض جاری کرنے کے نشانے کو اس ماہ کے اواخر تک مکمل کیا جائے دیہی ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتے ہوئے دیہاتوں میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے فلاح و بہبود کے اسکیمات پر توجہ دینے عہدے داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ الیکٹرک اٹو کے علاوہ مختلف شعبوں میں روزگار کے لیے تربیت دینا ضروری قرار دیا اس خصوص میں خواتین کو آگے آنے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں خواتین کو خود مختفی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ تربیت دی جا رہی ہے تاکہ خواتین معاشی طور پر مستحکم ہو سکے اگر خواتین گروپس کے صنعتوں کے قیام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔