سنگاریڈی: سبکدوش پولیس عہدیداروں کی وداعی تقریب

   

سنگا ریڈی۔ یکم؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں وظیفے پر سبکدوش محکمہ پولیس افسران کی ودائی تقریب سے ایس پی پریتوش پنکج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ان کی خدمات ناقابل تلافی ہیں سبکدوش ہونے والے افسران اے سنجیوا راؤ ایڈیشنل ایس پی (ایڈمن)، یادو ریڈی، ایس آئی، علیم الدین آر ایس آئی اور عظیم الدین اے ایس آئی کو تہنیت پیش کی۔ سنجیوا راؤ کو (1995) میں ریاستی محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، اور انہوں نے نکسل سے متاثرہ علاقوں سمیت ہمت اور حوصلے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔یادو ریڈی ایس آئی – (1983)، علیم الدین آر ایس آئی (1983)، عظیم الدین اے ایس آئی (1983) کو ضلع پولیس محکمہ میں پولیس کانسٹیبل کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 42 سالوں سے مشترکہ میدک ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی، فنگر پرنٹ سیکشن، وی آئی پی پرسنل سیکورٹی آفیسر کے طور پر کام کیا دیگر علاقوں میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیے انہیں ان کی سروس کے دوران سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔