سنگاریڈی : سڑک کے تعمیری کاموں میں تاخیر پر ناراضگی

   

جگاریڈی و نرملا جگاریڈی کا دورہ ، کاموں میں تیزی لانے عہدیداروں کو ہدایت
سنگاریڈی ۔7 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور تلنگانہ انڈسٹریز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیئرمین نرملا جگا ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس (آئی بی) سے بسویشورا مجسمہ تک جاری بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ جگا ریڈی نے سڑک کے کام میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ایچ ایم ڈی اے سے تاخیر کی وجوہات دریافت کیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ درختوں کی موجودگی اور بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کے باعث کام سست روی کا شکار ہے ۔ برقی اور جنگلات محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رکاوٹوں کو فوری دور کر کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائی پاس روڈ پر چار جنکشن قائم کیے جائیں اور تمام محکمے بہتر تال میل کے ساتھ کام کریں اس موقع پر ایچ ایم ڈی اے اے ای وینکنا، برقی اے ای ڈی لکشمن، آر اینڈ بی ڈی ای رام کرشنا، میونسپل کمشنر سرینواس ریڈی، میونسپل ڈی ای راگھو، فاریسٹ افیسر، حلقہ انچارج جولکانتی انجانیولو، سی ڈی سی چیئرمین رام ریڈی سمیت کئی عوامی نمائندے اور مقامی قائدین توپاجی اننت کشن، کونا سنتوش، حافظ شیخ شفیع کرشنا، کرن، گوتر، یونس اور دیگر موجود تھے۔