سنگاریڈی۔ 18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ذاکر حسین گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر و ریاستی کونسلر تلنگانہ پروگریسیو ٹیچر س فیڈریشن کے پریس نوٹ کے بموجب حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے تمام اسمبلی حلقوں میں تین روزہ تقریبات منعقد کی گئیں اسی ضمن میں سنگاریڈی امبیڈکر اسٹیڈیم پر قومی یکجہتی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر ضلع پریشد ہائی سکول پوتی ریڈی پلی کے طلباء نے زبردست کلچرل پروگرام پیش کیا۔ سنگاریڈی میں منعقدہ اس تاریخی ریلی میں مختلف کالجس اور اسکول سے پندرہ ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی تمام شرکاء کے لیے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظام کیا گیا۔ مہمان خصوصی فاروق حسین ایم ایل سی نے پروگرام کا آغاز کیا ضلع پریشد چیئرمین منجو سری جے پال ریڈی, ہینڈ لوم کارپوریشن چیئرمین چنتا پر بھاکر ،ضلع ڈاکٹر شرت،ضلع ایس ایس پی رمنا کمار،ایڈیشنل کلکٹر ویرا ریڈی سنگا ریڈی آر ڈی او ناگیش، میونسپل چیرمین وجے لکشمی، وائس چیئرمین لتا وجیندر ریڈی اور دیگر عہدیدار اور قائدین نے نہایت ہی دلچسپی سے کلچرل پروگرامس کا مشاہدہ کیا۔