سنگاریڈی عنقریب ’’ایجوکیشن ہب‘‘ میں تبدیل

   

میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کیلئے تیاری شروع کرنے عہدیداروں کو ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی ہدایت، جائزہ اجلاس سے خطاب

سنگاریڈی : مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج کا قیام شہر سنگاریڈی میں ہی عمل میں آئے گا۔ انھوں نے کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ضلعی سطح کے عہدیداروں کے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے منظورہ میڈیکل کالج ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپٹل سنگاریڈی کے احاطہ میں واقع خالی اراضی پر قائم کیا جائے گا چناچہ عہدیدار میڈیکل کالج بلڈنگ کی تعمیر کے لیے تیاری شروع کردیں۔ واضع ہو کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راو نے گشتہ ہفتہ سنگاریڈی کے لیے میڈیکل و نرسنگ کالج منظور کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج وزیر فینانس نے میڈیکل اور نرسنگ کالج کے قیام کی جگہ پر وضاحت کردی۔ وزیر فینانس نے کہا کہ میڈیکل اور نرسنگ کالج کے قیام سے عوام کو بہت فوائد حاصل ہونگے اور سنگاریڈی کی ترقی بھی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ شہر سنگاریڈی بہت جلد ایجوکیشن ہب میں تبدیل ہوجائے گا۔ سنگاریڈی میں پہلے سے ہی آئی آئی ٹی، اگریکلچرل انجینئرنگ کالج’ پالی ٹکنک’ لا کالج’ پی جی سنٹر موجود ہے اب اس میں میڈیکل اور نرسنگ کالج کا اضافہ ہو رہا ہے اور مستقبل قریب میں مزید تعلیمی ادارہ آنے پر سنگاریڈی مثالی تعلیمی مرکز کی صورت اختیار کرلے گا۔ میڈیکل کالج کا سنگاریڈی سرکاری دواخانے کی خالی آراضی پر اور نرسنگ کالج کا پولیس کوارٹرس کے قریب واقع 10 ایکر آراضی پر قیام عمل میں آئے گا۔ انھوں نے محکمہ صحت عہدیداروں کو ضلع سنگاریڈی میں کرونا وائرس وباء کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کر نے کی ہدایت دی اور ضلع میں بلیک فنگس وباء پیدا نہ ہونے کے لیے درکار تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوام میں شعور بیداری کرنے کامشورہ دیا۔ سداسیو پِیٹ ٹاون میں آکسیجن سہولت سیلیس 50 بیڈس پر مشتمل کووڈ وارڈ کو جلد مکمل کرتے ہوے استعمال میں لایا جاے۔ ضلع کے سرکاری ہاسپٹلس کے کووڈ وارڈس کے ڈیوٹی ڈاکٹرس روزآنہ تین مرتبہ وارڈ کا راونڈ کرتے ہوے مریضوں کا معائنہ کریں جبکہ وارڈ ہیڈ نرس اپنی ڈیوٹی اوقات میں ہمہ وقت موجود رہیں۔ گھر گھر فیور سروے کے دوسرے مرحلے کو اندرون چار یوم مکمل کر لیا جاے اور بخار کے علاوہ کورونا کی علامتوں کے حامل افراد کے علاج پر خصوصی توجہ دیں۔ ان کی صحت پر نگرانی رکھتے ہوئے رہنمائی کی جائے۔ کورونا علاج کے لیے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرحوں سے زیادہ بل وصول کرنے والے ہاسپٹلس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ ذراعت عہدیداروں سے کہا کہ مانسون کے آغاز سے قبل ذراعی سرگرمیوں کے لیے درکار تخم، کھاد، ادویات اور دیگر اشیاء کی کسانوں کو آسانی کیساتھ دستیابی کو یقینی بنانے محکمہ ذراعت عہدیدار منصوبہ بند انداز میں کام کریں۔ ضلع میں دھان کی کاشت زیادہ ہوتی ہے چناچہ اس کے لیے تیار رہیں۔ غذاء اجناس کی خریدی میں سرعات پیدا کرنے اور کسانوں کی ذراعی پیداور کا ہر دانہ خریدنے کی ہدائت دی۔ رائتو بیمہ پر عمل آورای کا جائزہ لیا اور کہا کہ متوفی کسانوں کے خاندانوں کو بیمہ کی رقم کی فوری ادائگی کا انتظام کریں۔ اجلاس میں ایم ہنمنت راو کلکٹر ضلع’ بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد’ بھوپال ریڈی ایم ایل سی’ منجو شری چیرمین ضلع پریشد’ شیو کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس’ بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی’ راجر شی شاہ اور ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹرس کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔