سنگاریڈی میں آج جلسہ شہادت امام حسینؓ و اہل بیت اطہارؓ

   

سنگا ریڈی 27 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خواجہ غریب نواز ویلفیئر سوسائٹی سنگا ریڈی کے زیر اہتمام سنگاریڈی میں آج جمعہ کی نماز سے پہلے مسجد دیندار خان اوپربازار میں جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ و اہل بیت اطہارؓمنایا جارہا ہے خصوصی خطاب مولانا احمد سعادت علی شاہ قادری چشتی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد ہوگا جس کی سرپرستی محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری فرمائیں گے ۔جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد عبدالمجیدخطیب و امام مسجد دیندار خان کی قرات کلام پاک سے ہوگا محمدحسن نواز خان نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے محمد افضل حسین صدیقی صدر سوسائٹی محمد منا بھائی محمد غوث الدین نگرانی فرمائیں گے جلسہ کے اختتام کے ساتھ ہی خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ ہوگی بعد میں سلام خیر الانعام پڑھا جائے گا ۔ جمعہ کی نماز ٹھک 2 بجے ہوگیعاشقان حسنین کریمینؓ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
فیس باز ادائیگی کی عدم اجرائی سے طلبہ کو مشکلات
منچریال /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مختلف کالجس میں زیر تعلیم طلباء اور اولیائے طلباء نے شکایت کی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے متعلقہ کالجس کو ٹیوشن فیس باز ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ۔ کالج انتظامیہ سے طلباء کی شکایت پر استفسار کرنے پر بتایا کہ انہیں حکومت کی جانب سے طلباء فیس باز ادائیگی باقاعدہ وصول نہیں ہو رہی ہے ۔ 2019-20 ، 2020-21 ، 2021-22 اور 2022-23 یعنی گذشتہ چار تعلیمی سالوں میں فیس جزوی طور پر وصول ہوئی ہے ۔ 2022-23 کی فیس ابھی تک حکومت نے منظور نہیں کی ہے ۔ اولیائے طلباء نے ضلع کلکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ مستحق طلباء کی فیس باز ادائیگی کی منظوری اور اجرائی کیلئے موثر اقدامات کریں ۔