سنگاریڈی میں اتوار کو اجلاس

   

سنگاریڈی۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کے بموجب ملک گیر سطح پر جاری پندرہ نکاتی شعور بیداری مہم کے ضمن میں شہر سنگاریڈی میں ایک اجلاس عام بعنوان ’ملک کے بدلتے حالات میں چلو کچھ تدبیر کریں‘ 28 جولائی 2024 بروز اتوار بوقت بعد نمازِ مغرب بمقام مدرسہ عربیہ نعمانیہ (مسجدِ فہیم النساء) پرشانت نگر ، راجم پیٹ روڈ ، سنگاریڈی زیرِ صدارت و مہمان خصوصی مفسر قرآن مولانا محمد غیاث احمد رشادی منعقد ہوگا جس میں مولانا سید رضوان اسعدی ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن تلنگانہ کے علاوہ مقامی علمائے اکرام مفتی محمد فیاض الدین قاسمی ناظم مدرسہ احسن العلوم کندی، مولانا محمد ناصر حسین رشادی، مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی اور مولانا ابراہیم خاں حسامی صدر سلطان المکاتب سنگاریڈی کے خصوصی خطابات ہونگے انہوں نے عامتہ المسلمین سے معہ دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔

ڈائل 100 کے مسائل کو فوری حل کرنے ڈی جی پی کی ہدایت
نارائن پیٹ۔ 26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست تلنگانہ کیاعزازی ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر آئی پی ایس نے ڈائل 100 کالوں کے کام سے متعلق مسائل پر آج سہ پہر پولیس کمشنروں اور ضلع ایس پیز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا ،اس پروگرام میں ضلع کے ایس پی نارائن پیٹ یوگیش گوتم آئی پی ایس اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی نے کہا کہ ڈائل 100 کالز آنے پر جو مسائل پیدا ہوتے ہیں، ان کا فوری جواب دیا جائے، اور متاثرین کو امداد فراہم کی جائے، ایس ایچ اوز ڈائل 100 کالز کی نگرانی کریں، اور اس سلسلہ میں لازمی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔ ضلع میں نیلے کوٹ اور پیٹرو کار کے عملے کیلئے بھی ٹریننگ کیمپ کرائے جائیں۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی این لنگیا، سرکل آفس کے سی آئی اور ایس آئیز نے شرکت کی۔
ایس آئیز وینکٹیشورلو، کرشن دیو، راجو، سنیتا، نوین، آئی ٹی کور اسٹاف وغیرہ نے حصہ لیا۔