سنگاریڈی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ، اسکولوں کی کشادگی

   

Ferty9 Clinic

سنگا ریڈی ۔ میں کورونا کی دوسری
لہر کے اختتام کے بعد دوبارہ اسکولس کی کشادگی عمل میں آئی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجیش کی جانب سے ضلع سنگا ریڈی میں تمام اسکولس کی صاف صفائی اور سینیٹائزیشن کروایا گیا اور تمام اسکول میں کو ویڈ 19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی یکم ستمبر سے اسکول کی کشادگی عمل میں آئی ۔سنگا ریڈی کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں اساتذہ نے طلبہ کا استقبال ہاتھوں کو سنیٹیز کرتے ہوئے کیا اور کلاسس کا آغاز بھی عمل میں آیا ۔ سنگا ریڈی کے خانگی انتھونی سکول پرنسپل کرو ناکر ریڈی نے کہا کہ طلبہ اسکول میں ہی بہتر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔