سنگاریڈی ۔چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی نے عید گاہ سنگاریڈی پہنچ کر صاف صفائی، وضو کیلئے نلوں اور واٹر پروف شامیانوں کی تنصیب اور دیگر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ بلدیہ کی جانب سے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید کا اہتمام نہیںکرسکے لاک ڈاون کے برخواست ہونے کے بعد اب ریاستی حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر انتظامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔ بی روی نے کہا کہ دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے عید گاہ میں نماز ادا نہیں کی جاسکی اب عید گاہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں شیخ صابر رکن بلدیہ نے عید گاہ میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عید گاہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے بلدیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں راجم پیٹ تا عیدگاہ روڈ کی صاف صفائی اور مرمت بھی کی جا رہی ہے جس سے عیدگاہ آنے والوں کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ محمد عبدالستار متولی عیدگاہ محمد غوث ڈاکٹر کارگزار صدر عید گاہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز 9 بجکر 15 منٹ پر عید گاہ سنگاریڈی میں ہوگی ۔اس موقع پر دیگر مسلم قائدین بھی موجود تھے۔