سنگاریڈی میں بی آر ایس کو جھٹکہ ، کانگریس مزید مستحکم

   

سداسیو پیٹ سابق چیرمین بلدیہ پی وجئے لکشمی اور ان کے خاوند سینئر لیڈر پی سبھاش بی آر ایس سے مستعفی

سنگاریڈی 26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ حلقہ۔اسمبلی سنگاریڈی کے سداسیو پیٹ ٹاون کے سابق چیرمین بلدیہ پٹنم وجئے لکشمی اور ان کے خاوند پٹنم سبھاش سابق ڈائرکٹر بی کارپوریشن متحدہ آندھرا پردیش نے بی آر ایس پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جگاریڈی نے پٹنم سبھاش’ پٹنم وجئے لکشمی اور ان کے حامیوں کو کانگریس پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر پٹنم سبھاش اور پٹنم وجئے لکشمی نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ کانگریس پارٹی میں اندرونی جمہوریت ہے اور کام اور اظہار خیال کرنے کی آزادی ہے۔ کانگریس میں آزادانہ طور پر کام کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کانگریس امیدوار جگاریڈی کی کامیابی کے لیے کام کرینگے اور سداسیو پیٹ ٹاون سے جگاریڈی کو ووٹوں کی بھاری اکثریت دلوائیںگے۔جگاریڈی رکن اسمبلی سنگا ریڈی و ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ان قائدین کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ کانگریس میں شامل ہوکر عوام کی خدمت مزید موثر طریقہ سے کریں گے ۔ کسی وجہ سے یہ لوگ بی آر ایس میں چلے گئے لیکن اب دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے جو کہ خوش آئند ہے۔ انھوں نے قائدین سے کہا کہ پارٹی کیلئے سنجیدگی سے کام کریں اور عوام سے اپنے تعلق کو مضبوظ بنائیں۔اس موقع پرکانگریس قائدین بلاک صدر رام ریڈی ، سداسیو پیٹ منڈل صدر سدنا، ٹاؤن صدر ستیہ نارائنا، کندی کرشنا ، سنگمیشور، مخدوم پٹیل، چرو اور کانگریس قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔