سنگاریڈی میں بی ایس این ایل ملازمین کا احتجاجی دھرنا

   

Ferty9 Clinic

سنگا ریڈی ۔سنگا ریڈی بی ایس این ایل یونین کی جانب سے دھرنا منظم کیا گیا۔ جئے کشن یونین کے قائد نے کہا کہ بی ایس این ایل ملازمین کے مسائل مرکزی حکومت کے پاس زیر التوا ہیں فوری حل کیا جائے۔ بی ایس این ایل ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی جاتی ہے تو مرکزی حکومت کہتی ہے کہ بی ایس این ایل نقصان میں ہے جبکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بی ایس این ایل کی ملکیت کو فروخت کرنے کی کوشش بھی کی جارہی جس کی وجہ سے اوپٹیکل فائبر اور موبائل ٹاور ایم ٹی این ایل 14.917 فروخت ہو جائیں گے تو بی ایس این ایل کو زبردست نقصان ہوگا اور ملازمین بھی پریشان حال ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے بی ایس این ایل ملازمین یونین کی جانب سے احتجاج منظم کیا جائے گا۔