مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ بی آر ایس قائدین کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی۔ 12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنتا پربھاکر صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کے مانک راو رکن اسمبلی ظہیرآباد کرانتی کمار رکن اسمبلی اندول ، شیوا کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس، بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی نے سنگاریڈی میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے سنگاریڈی میں ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجئے کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی قائدین عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نھیں ہے اور نہ ہی بی جے پی مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی ترقی کے لیے کچھ کیا ہے چنانچہ بی جے پی قائدین جھوٹ اور مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہے لیکن تلنگانہ کی عوام بی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ریاست کی ترقی سے بخوبی واقف ہے اور بی جے پی کے جھوٹے پروپوگنڈہ کو مسترد کرتی ہے۔ ان قائدین نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے تاحال ایک لاکھ 20 ہزار سرکاری ملازمتوں پر تقررارت کر چکی ہے جبکہ تقریباً دو لاکھ ملازمتوں پر تقررارت کے لیے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اور یہ عمل مختلف مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ خانگی شعبہ میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے۔ کالیشورم کے ذریعہ ریاست میں سبز انقلاب کی بنیادرکھی گئی۔ دھان کی پیداور میں تلنگانہ ملک بھر میں سر فہرست ہے۔ ریاست میں کے سی آر بر سر اقتدار آنے کے بعد کسانوں کو رائتو بندھو اور رائتو بیمہ کے علاوہ مفت برقی اور پانی سربراہ کیا گیا جس کی وجہ سے ریاست میں ذرعی رقبہ ایک لاکھ کروڑ ایکر اراضی سے متجاوز ہوچکا ہے۔ کسانوں کو ان کی ذرعی پیداور پر اقل ترین قیمت ادا کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے کسانوں سے دھان خریدنے سے انکار کردیا جبکہ تلنگانہ حکومت نے ان سے دھان خریدا ہے۔ مشن کاکاتیہ، مشن بھگیرتا، رائتو بندھو، دلت بندھو، رائتو بیمہ، آسرا پنشن، کلیانہ لکشمی شادی مبارک، اقامتی اسکولس و کالجس، ہر ضلع میں میڈیکل کالج، کے سی آر کٹس اور اسی طرح کے درجنوں عوامی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر تلنگانہ میں عمل کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے خود ریاست تلنگانہ کو مختلف اسکیمات کی عمل آواری اور دھان کی پیداور میں نمبر ون قرار دیا ہے لیکن تلنگانہ بی جے پی قائدین کو یہ سب نظر نھیں آتا۔ تلنگانہ سے بی جے پی کے چار ایم پی ہے جس میں سے ایک مرکزی وزیر بھی ہے انھیں بتانا چاہئے کہ وہ تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی بھلاء کے لیے بی جے پی مرکزی حکومت سے کتنے اسکیمس اور فنڈس منظور کراوئے۔ بی آر ایس قائدین نے کہا کہ تلنگانہ سماج اپنے عزت نفس پر حملہ کو برداشت نھیں کرتا۔ اس موقع پر نرہر ریڈی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبریریز، ڈاکٹر سری ہری، کنڈل ریڈی، نرسملو، محمد سہیل علی کونسلر، محمد واجد، سید عظیم، شراون ریڈی اور دیگر موجود تھے۔